0

سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں حکومت نے شانداراعلان کردیا

پشاور(غلام نبی ٰیوسفزئی)وزیر خزانہ نے وفاق کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کیلئے 15فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کردیا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے،الاؤنس ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر لاگو ہوگا جو پہلے سے اس طرح کا کوئی الاؤنس نہیں لے رہے۔وزیر خزانہ نےکہا کہ محکمہ فنانس اس پر جلد سے جلد فائل ورک مکمل کرکے وزیراعلیٰ کے پاس منظوری کیلئے بھیجیں گے، تمام یونینز کا شکریہ کہ انہوں نے بات چیت کا راستہ اپنایا۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلے سال بھی تنخواہوں 37 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا تھا، سرکاری ملازمین اور ان کی نمائندہ یونینز کا پنشن اصلاحات کی حمایت پر تہہ دل سے مشکور ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں