0

ٹک ٹاکرز کیلئے شاندارخوشخبری ایپ میں بڑی تبدیلی کردی گئی

بیجنگ(ویب ڈسیک)سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں سے ایک ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے بڑی تبدیلی کی ہے۔مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ نے ویڈیوز کے دورانیے کو بڑھا دیا ہے جس کے تحت اب صارفین زیادہ سے زیادہ 10 منٹ پر مشتمل ویڈیوز شیئر کرسکیں گے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ٹک ٹاک ہمیشہ اپنے صارفین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایپ میں تبدیلیاں کرتی ہے اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ویڈیوز کے دورانیے کی بات کی جائے تو ایپ کے متعارف ہونے کے بعد ابتدائی دنوں میں اس پر 15 سیکنڈز کی ویڈیوز پوسٹ کی جاتی تھیں جس کے بعد یہ دورانیہ بڑھا کر 60 سیکنڈ کیا گیا۔گزشتہ سال جولائی میں ویڈیوز کا دورانیہ 3 منٹ کردیا گیا تھا جب کہ اب 3 منٹ سے 10 منٹ کردیا گیا ہے۔کمپنی کا ماننا ہے کہ دورانیہ بڑھانے سے تخلیق کاروں کو بے شمار فائدہ ہوگا، وہ اپنے مواد اور آئیڈیاز کو زیادہ بہتر طریقے سے دیگر صارفین تک پہنچانے کے قابل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں گزشتہ دنوں میں کافی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ ایپ پر شیئر کیے جانے والا غیر اخلاقی مواد اور خطرناک چیلنجز بنا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں