0

شادی نہیں ہو رہی، کروا دیں، شہری کی کھلی کچہری میں انوکھی فریاد

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کھلی کچہری میں شہری نے فریاد کی کہ اس کی شادی نہیں ہورہی، شادی کرائی جائے جس پر کلکٹر کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ چھتیس گڑھ کا ہے جہاں ضلع دُرگ کے کلکٹر ڈاکٹر سرویشور نریندر نے کھلی کچہری لگائی، جہاں ایک شخص نے کہا “کلکٹر صاحب، میری شادی نہیں ہورہی، براہ کرم میری شادی کرادیجیے” ۔ انوکھے شہری نے مزید کہا کہ “صاحب میں طویل مدت سے شادی کی راہ دیکھ رہا ہوں لیکن شادی ہو نہیں رہی ہے ”۔جس پر ڈاکٹر نریندر نے کہا کہ ٹھیک ہے تمہاری شادی کرادیتے ہیں مگر لڑکی کہاں ہے جس پر وہ شخص جذباتی ہوگیا اور اس نے کہا کہ “جناب آپ ہی کوئی لڑکی ڈھونڈ کر میری شادی کرادیں”۔ فریادی کی بات سن کر کلکٹر کو اس پر ترس آگیا اور انہوں نے ماتحت افسر کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اجتماعی شادی منصوبہ کے تحت اس کی شادی کرانے کا انتظام کرایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں