0

خلع لینے پر بیوی کو کیا کرنا ہوگا وفاقی شریعت عدالت نے انتہائی اہم فیصلہ دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈسیک)وفاقی شریعت عدالت نے خلع کی صورت میں ادا شدہ حق مہرکا 25 فیصد واپس کرنےکی دفعات غیر شرعی قرار دے دیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق خلع کی صورت میں بیوی کوحق مہر کا 25 فیصد واپس کرنےکا قانون غیرشرعی ہے۔ وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے مطابق اب پنجاب میں بھی خلع لینے پربیوی کو وصول شدہ حق مہر 100فیصد واپس کرناہوگا۔وفاقی شریعت عدالت نے پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں فیصلےکےمطابق قانون میں ترمیم کی ہدایت جاری کی ہے۔اس سے قبل پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کےمطابق خلع پر خاتون کو ادا شدہ حق مہر کا 25 فیصد واپس کرنا ہوتا تھا۔ْ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں