0

نزلہ زکام کو معمولی مت سمجھیں‌ خاتون نزلہ زکام لگنے پر یاداشت کھو بیٹھی

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی خاتون بیٹے سے نزلہ زکام لگنے پر یاداشت کھو بیٹھی، متاثرہ خاتون صبح سو کر اٹھی تو انہیں گزشتہ بیس سال سے متعلق کچھ بھی یاد نہیں تھا اس ضمن میں یہ بتایا گیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم 43 سالہ خاتون نزلہ زکام لگنے کے بعد خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں جس کے باعث اپنی یاداشت کھو بیٹھی ہیں۔
خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ 43 سالہ کلیئر 2021 میں نزلہ زکام میں مبتلا ہوئی تھیں اور ایک رات جب سوئی تو اگلی صبح اسپتال میں آنکھ کھولی۔متاثرہ خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ ان کے دماغ میں خون بہہ رہا تھا تاہم ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ خاتون encephalitis نامی دماغی بیماری میں مبتلا ہوچکی ہیں۔بیماری کے باعث خاتون کو اپنے اہل خانہ تو یاد تھے مگر وہ مکمل طور پر اپنی زندگی کے اہم لمحات جیسے شادی، حمل، بچوں کو جنم دینا اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزاری گئیں چھٹیاں بھول چکی تھیں۔خاتون پیشے کے لحاظ سے صحافی ہیں جنہوں نے طویل عرصے بعد دوبارہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینا شروع کی ہیں، اس امید کیساتھ کے آہستہ آہستہ انہیں دوبارہ اپنا کھویا ہوا ماضی یاد آجائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں