0

نوجوان کے کان سے ایسی چیز برآمد کہ ڈاکٹروں کی چیخیں نکل گئیں

آکلینڈ(ویب ڈسیک) نیوزی لینڈ کا ایک شہری اس وقت خوفزدہ ہوگیا جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے کان میں لال بیگ موجود ہے۔ کیوی شہری زین ویڈنگ نے سوچا کہ تیراکی کے لیے جانے کے بعد اس کا بایاں کان بند ہوگیا ہے، اسی شام وہ اپنے صوفے پر سو گیا اور کان بند ہوکر بیدار ہوا۔زین نے کان میں ہلچل بھی محسوس کی جیسے اس کے کان میں کوئی چیز چل رہی ہو بعدازاں اس نے ڈاکٹر سے مشورہ لینے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹر کے پاس جانے کے بعد انہیں اینٹی بائیوٹیک تجویز کی گئی اور کہا گیا کہ وہ اپنے کان کو ہیئر ڈرائر سے خشک کرنے کی کوشش کریں۔زین کو اس مشورے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا اور اسے بہت زیادہ تکلیف ہوتی رہی، دو راتوں تکلیف کی وجہ سے بیدار رہنے کے بعد اس نے اپنے آپ کو ماہر ڈاکٹر سے ملنے کے لیے کان کے کلینک سے رجوع کیا۔کیوی شہری نے بتایا کہ ’ڈاکٹر نے کان میں دیکھنے کے ایک سیکنڈ کے اندر اس نے اسے ایک کیڑے کے طور پر پہچان لیا لیکن وہ بھی چونگ گئی اسے یقین نہیں آیا۔خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ اوہ میرا خدا، مجھے لگتا ہے کہ آپ کے کان میں کیڑے ہیںاس کے بعد ڈاکٹر نے ویڈنگ کے کان سے اب مردہ لال بیگ نکالنے کے لیے ایک سکشن ڈیوائس اور چمٹی لی، اس نے اسے ایک یادگار کے طور پر ماہر کو دیا کیونکہ اس نے پہلے کبھی کوئی کیڑا نہیں نکالا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں