0

محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی شہری گھروں سے نکلنے سے پہلے یہ خبرپڑھ لیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ۔اسلام آباد میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔کشمیر میں مطلع ابر آلود / موسم شدید سرد رہنے کا امکان۔
گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود / موسم شدید سرد رہنے کا امکان۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرداورمطلع ابرآلودرہے گا۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور چارسدہ میں صبح اوررات کےاوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔تاہم شام/رات کے دوران کرم،پاراچنارخیبر،ٹانک اور وزیرستان میں ہلکی بارش /برفباری کاامکان۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،شہید بینظیر آباد ، موہنجو داڑو اورگردونواح میں صبح اوررات کےاوقات میں شدیددھندپڑنےکا امکان۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔۔تاہم شام/رات کے دوران کوئٹہ،زیارت،پشین،قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ میں ہلکی بارش /برفباری کاامکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: :لہہ منفی 14،کالام منفی 12،اسکردو،گوپس،استور منفی 10،زیارت منفی09،بگروٹ منفی 08، بارہ مولہ،سری نگر ، پلوامہ منفی06، شوپیاں، اننت ناگ منفی05،قلات ،دیر،راولاکوٹ منفی 04،مالم جبہ،دروش منفی 03، چترال،گلگت،پاراچنار،میرکھانی،کاکول ،کوئٹہ منفی02 اور مری میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں