0

وفاقی کابینہ کی اہم رکن کورونا وائرس کا شکارخود کو قرنطینہ کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری کا کورونا وائرس کے لیے لیا گیا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دوسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال مارچ میں عارف علوی کو کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں