0

موسلا دھاربارشوں نے تباہی پھیر دی، شہر بھر میں کئی فیڈر ٹرپ کر گئے ،بجلی کا نظام معطل ہو گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہوراور اس کے نواحی علاقوں میں علی الصبح شر وع ہونے والی بارش تاحال جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں لیسکو کے 90 سے زائد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کا نظام معطل ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث بجلی منقطع ہے ، بجلی سے محروم علاقوں میں جوہر ٹاون ، اچھرہ ، مزنگ، شادی پورہ ، راوی روڈ ،شادمان ، برانڈرتھ روڈ، شاہ جمال ، علی پارک ، رائل پارک ، شاہدرہ ، بیگم کوٹ ،داتا نگر اور سگیاں شامل ہیں۔لاہور میں علی الصبح بادل پھر برس پڑے ، مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش نے موسم مزید سرد کر دیا ۔ آج علی الصبح تقریباً لاہور کے تمام علاقوں میں بادل برسے ، وقت کے ساتھ ساتھ بارش کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس کےباعث بچوں کو سکول جبکہ دیگر افراد کو روز مرہ کے معاملات کیلئے گھر سے نکلنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا ۔ بارش کے ساتھ ہی سردی کی شدت بھی بڑھ گئی جبکہ بجلی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوا ۔بارش کے باعث لاہور کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں جس کے باعث خواتین کو ناشتہ بنانا بھی مشکل ہو گیا ۔ ادھر بارش کے باعث لاہور سے سموگ کا مکمل خاتمہ ہو گیا ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب میں ہفتے کے روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں