0

دنیائے کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے والے قومی کھلاڑی پر پابندی لگ گئی، مداح پریشان

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ کے پہلے اوور میں 3 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ‏سپیڈ سٹار محمد حسنین ایونٹ کا اگلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ اپنی شاندار بولنگ سے دھوم مچانے والے 21 سالہ پیسر کے سامنے کورونا پابندیاں آ گئیں، وہ ‏کوئزلینڈ میں ایس او پیز کی وجہ سے ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ایڈیلیڈ سٹرئیکرز کے خلاف حسنین نے پہلے اوور میں تین وکٹیں اڑا دیں اور چار اوور میں انیس رنز ‏‏دے کر تین شکار کیے۔نوجوان فاسٹ بولر بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب وہ کل پرتھ سکاچرز کے خلاف سفری پابندیوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے سڈنی تھنڈرز کا کہنا ہے کہ نوجوان بولر وقفے کے بعد ہفتے کے آخر میں ملیبرن کے ‏مقام پر ٹیم کو جوائن کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں