0

اپوزیشن نے استعفے دیے تو حکومت کا کام تمام ہو جائے گا؛بڑے دعویٰ نے حکومتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے استعفے دیے تو حکومت کا کام تمام ہو جائے گا بہاولپور میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں جاتی ہوں لوگ کہتے ہیں کہ مہنگائی نے بیڑا غرق کردیا ہے.مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ اب پنجاب کھڑا ہو گیا ہے اور اپنے حقوق لینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے انہوں نے کہا کہ پہلے طعنہ دیا جاتا تھا کہ پنجاب ظلم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان حکم دیں تو عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کو اسلام آباد کی طرف موڑ دوں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر عوام کے اس سمندر کو اسلام آباد کی طرف موڑ دوں تو جعلی وزیراعظم کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی.مریم نواز نے کہا بہاولپور والو آج آپ نے کمال کردیا بہاولپور کے لوگوں کوسلام آج آپ نے کمال کردیا بہاولپور کے لوگوں نے نواز شریف کی محبت کاجواب دیا. انہوں نے کہاکہ بہاولپور کے ہزاروں نہیں لاکھوں لوگ میرے ساتھ سڑکوں پر چلے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ظلم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا لیکن آج سٹیبلشمنٹ، سلیکٹرز اور سلیکٹڈ بھی دیکھ رہا ہے کہ پنجاب کے عوام کھڑے ہوگئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں